Showing posts with label Local News. Show all posts
Showing posts with label Local News. Show all posts

پروین شاکر ایک ایسا کام بھی کرنا چاہتی تھیں جس کے لئے وہ

’’پروین شاکر ایک ایسا کام بھی کرنا چاہتی تھیں جس کے لئے وہ ۔۔۔۔۔ ‘ ‘ ایک ایسا انکشاف جسے سن کر ان کے پرستار افسردہ ہوجائیں گے


لاہور(ایس چودھری )خوشبو ،تتلیوں ،فضاوں اور کرداروں پر شعر کہنے والی شاعرہ پروین شاکر نے اپنے کلام سے ہر نسل کے لوگوں کے دل موہ لئے ۔ان کا کلام محبتوں کے اظہار کی علامت ہوتا ہے جس نے عورتوں کے احساسات کو زبان دی ۔ایک بار ممتازبزرگ شاعرحمایت علی شاعر نے انٹرویو کے دوران ان سے یہ سوال کیا تھا کہ تتلیوں،خوشبو ،محبت اور فضاوں کے علاوہ بھی انہوں نے کسی اور ایسے موضوع پر کام کرنے کا سوچا ہے تو پروین شاکر نے جواب میں بتایا کہ وہ واقعہ کربلا پر لکھنا چاہتی ہیں ،ان کی دلی تمنا ہے کہ وہ کربلا پر لکھیں حالانکہ میر انیس نے جو لکھا اسکے بعد ایسا کلام لکھنا محال ہے لیکن وہ زندگی سے مہلت مانگتی ہیں کہ وہ انہیں کچھ اور وقت اور فرصت دے تاکہ وہ واقعہ کربلا کو منظوم کرسکیں ۔لیکن پروین شاکر کو زندگی نے مہلت نہیں دی کہ وہ واقعہ کربلا کا درد اپنی شاعری سے منظر عام پر لاسکتیں ۔ 


پروین شاکرنے انگریزی ادب میں ماسٹر کرنے کے بعد ایڈمسٹریشن سائنس میں پی ایچ ڈی کی تھی ۔انہوں نے سول سروس کو جوائن کیا اور سی بی آر میں اعلٰی عہدہ پر تعینات ہوئیں ،نوکری کے ساتھ ساتھ انکی ادبی مصروفیات بھی جاری رہتی تھیں۔بیالیس سال کی عمر میں اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ کے دوران ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ 1976 سے 1994 تک ان کی شاعری کے پانچ مجموعے خوشبو،صد برگ،خود کلامی،انکار ،ماہ تمام شائع ہوئے۔


حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی



ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں، حال ہی میں انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انکو طنز کا نشانہ بنانے سے ہرممکن طور پر گریز کریں ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئیٹر پر لائیو سیشن کیا تھا جس میں ٹرول کا نشانہ بنانے پر انہوں نے کڑا جواب دیا تھا، تاہم اب حنا خان اس ٹرولنگ سے پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں کو ٹرولنگ سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔

اے ٹی ایم فراڈ سے متاثرہ ایچ بی ایل صارفین کو رقم واپس ملنا شروع




آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) فراڈ سے متاثر ہونے والے ایچ بی ایل صارفین کو رقم واپس کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گزشتہ چند روز کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں سیکڑوں اے ٹی ایم صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کی رقم چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا اور نقب زنی کی اس تکنیکی واردات میں چینی باشندوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ترجمان ایچ بی ایل نوید اصغر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانا شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بینک انتظامیہ اسکیمنگ سے متاثرہ اکاؤنٹس صارفین سے مسلسل رابطے میں ہے جب کہ قانون کے تحت اسٹیٹ بینک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو معلومات فراہم کردی ہیں۔

دوسری جانب جیو نیوز کو متاثرہ اکاؤنٹس ہولڈر نے بتایا کہ بینک کو خط میں رقم نکلنے کی مکمل تفصیل فراہم کی تھی اور تحقیقات کے بعد بینک نے پوری رقم اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے





ڈائیو بس ایکسڈنٹ ۔ اٹھارہ سے زائد لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے Daewoo Accident On Motorway

جھنگ سے راولپنڈی جانے والی ڈائیو بس ڈیمپر سے ٹکرا گئی





پندرہ دسمبر کو جھنگ سے رولپنڈی جانے کےلئے لوگ ڈائیو بس میں بیٹھ کے اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے ۔ موٹروے پر کلرکہار کے قریب پہنچے تو موت نے اُن کو آن گھیرا کسی کو کیا معلوم تھا کے یہ ان کا آخری سفر ہے موٹروئے پر جاتے ڈیمپر کے پیچھے سے ڈائیو ٹکرا گئی ۔
اس حادثے کے نتیجے میں اٹھارہ لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے کچھ کی تو نعشیں بھی ٹکڑوں میں بھٹ گئی جن میں بس ہوسٹس بھی شامل ہے ۔ ڈائیو کے ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی 25 سے زائد لوگ شدید زخمی خالت میں اسپتال منتقل کر دئے گئے ہیں ان میں سے 17 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے تین افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق جھنگ کے نواحی گاوں سے ہے لاشیں گھر پہنچے پر کہرام مچھ گیا۔