جھنگ سے راولپنڈی جانے والی ڈائیو بس ڈیمپر سے ٹکرا گئی
پندرہ دسمبر کو جھنگ سے رولپنڈی جانے کےلئے لوگ ڈائیو بس میں بیٹھ کے اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے ۔ موٹروے پر کلرکہار کے قریب پہنچے تو موت نے اُن کو آن گھیرا کسی کو کیا معلوم تھا کے یہ ان کا آخری سفر ہے موٹروئے پر جاتے ڈیمپر کے پیچھے سے ڈائیو ٹکرا گئی ۔
اس حادثے کے نتیجے میں اٹھارہ لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے کچھ کی تو نعشیں بھی ٹکڑوں میں بھٹ گئی جن میں بس ہوسٹس بھی شامل ہے ۔ ڈائیو کے ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی 25 سے زائد لوگ شدید زخمی خالت میں اسپتال منتقل کر دئے گئے ہیں ان میں سے 17 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے تین افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق جھنگ کے نواحی گاوں سے ہے لاشیں گھر پہنچے پر کہرام مچھ گیا۔