نیویارک (نیوز ڈیسک) طالبعلم اور استاد کا رشتہ اولاد اور والدین جیسا ہی ہوتا ہے لیکن افسوس کہ کچھ بدبخت لوگ سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس رشتے کے تقدس کو یوں پامال کرتے ہیں کہ شیطان بھی سنے تو شرم سے منہ چھپالے۔ امریکہ کے ایک سکول میں بچوں کی تعلیم وتربیت پر مامور ایک خاتون ٹیچر نے بھی کچھ ایسی ہی بے حیائی کا مظاہرہ کرڈالا ہے۔
دی مرر کے مطابق برٹنی زمورا نامی 27 سالہ ٹیچر نے اپنے 13 سالہ شاگرد کے ساتھ معاشقہ شروع کررکھا تھا۔ اس نے بچے کے ساتھ متعدد بار جسمانی تعلق بھی استوار کیا تھا اور یہ بے حیائی سکول کے اندر بھی کی اور اپنے گھر میں بھی۔ اس شرمناک معاملے کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز اچانک لڑکے کی والدہ نے اس کا فون چیک کرلیا۔ خاتون ٹیچر کی جانب سے اسے بھیجے گئے فحش میسج دیکھ کر خاتون کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور اگلے دن وہ شکایت لے کر سکول جاپہنچی۔
سکول انتظامیہ نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور خاتون ٹیچر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایریزونا پولیس کے مطابق ٹیچر برٹنی زمورا مقامی سکول لاس برائس اکیڈمی میں پڑھا رہی تھی۔ پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ وہ دیگر کئی طالبعلموں کے ساتھ بھی یہی سب کچھ کرچکی ہے، تاہم اس بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔