واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز الزام عائد کر چکی ہے کہ اس کے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات رہ چکے ہیں۔ اب اس حوالے سے ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ سچ نکلا تو صدر ٹرمپ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہیں گے۔ دی مرر کے مطابق سٹارمی ڈینیئلز اگلے چند دنوں میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہونے جا رہی ہے جہاں وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق پر بات کریں گے۔ اس سے قبل ہی سٹارمی کے وکیل کی طرف سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ سٹارمی کے پاس صدر ٹرمپ کی فحش ویڈیو بھی موجود ہے جس سے ان دونوں کا تعلق ثابت کیا جا سکتا ہے۔
سٹارمی کے وکیل مائیکل ایوینٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرڈی وی ڈی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ ذومعنی انداز میں لکھا ہے کہ ”اگر تصویر کی اہمیت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہوتی ہے تو اس ڈی وی ڈی کی اہمیت کتنے الفاظ سے زیادہ ہو گی؟“بظاہر اس ٹویٹ کے ذریعے مائیکل پیغام دے رہے تھے کہ سٹارمی کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصاویر پہلے ہی منظرعام پر آ چکی ہیں اور صدر کی سٹارمی کے ساتھ فحش ویڈیو بھی ان کے پاس موجود ہے جو وہ منظرعام پر لا سکتے ہیں۔اس نئے انکشاف پر ری پبلکن پارٹی کے رہنماءرک ولسن کا کہنا ہے کہ ”اکیلی سٹارمی ڈینیئلز ہی نہیں، کئی اور خواتین بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف کر چکی ہیں اورابھی اور بھی سامنے آئیں گی۔سٹارمی کا ٹی وی شو میں شریک ہونا شروعات کی شروع ہے، ابھی آگے بہت کچھ ہونے والا ہے جو صدر ٹرمپ اور ان کی فیملی کو ہلا کر رکھ دے گا۔