عمران خان چودھری نثار سےملاقات کےسوال کا جواب گول کرگئے

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات ایک ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہو سکتے ہیں، چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سےسوال کا جواب گول کر گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معلق پارلیمنٹ ملک کے اچھی نہیں ہو گی۔ ملک میں عام انتخابات 2018ء ایک یا ڈیڑھ مہینے کیلئے ملتوی ہوسکتے ہیں۔

ان سےدوران انٹرویو جب سوال ’’کیا عمران خان اور چودھری نثار میں ملاقات ہو چکی ؟‘‘ پوچھا گیا تو عمران خان نے سوال کا جواب ہی گول کرگئے۔۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن2013ء میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہالیکشن میں پنجاب کے ایک بریگیڈیئر لیول کے افسر نے نوازشریف کی بہت مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں توپتہ چل جائے گا کہ فوج اور عدلیہ کا لاڈلا میں نہیں نواز شریف رہا ہے۔ انہوں نےقبائلی علاقوں میں جاری احتجاج کے ایک سوال پر پشتون تحفظ مومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیش کش بھی کی ہے۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »