میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان

 .داکارہ میرا کے مطابق ان کے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے

لاہور: اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ  کرلیا ۔
 جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں میرا نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں امریکا چلی جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کریں گی۔
میرا کا کہنا تھا کہ 'میرے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے۔
اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی۔
واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی میرا کو نکاح پر نکاح کیس کا بھی سامنا ہے۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »