آپ کو پارٹی صدر نواز شریف نے بنایا ہے آپ وہی کریں گے جو ہماری پالیسی ہو گی؛ مریم نواز کا شہباز شریف کو پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جاتی امرا میں ہونی والی میٹنگ میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صدر ن لیگ شہباز شریف سے کہا کہ ہم نے آپ کو پارٹی کا صدر بنایا ہے۔ آپ وہی کریں گے جو ہماری پالیسی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز پہلےپاکستان مسلم لیگ
ن کے رہنماؤں کی جاتی امرا میں ایک میٹنگ ہوئی۔
جس کے دورانواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ایم این اے اور ایم پی اے پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔جس پر مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس کے بعد شہباز شریف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام پارٹی رہنماؤں سے بات کرتا ہوں جو پارٹی چھوڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔تو اس پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز فورا بولی کہ نہیں میاں صاحب آپ کو پارٹی کا صدر نواز شریف نے بنایا ہے اور پالیسی وہ ہو گی جو ہم دیں گے۔آپ کسی سے رابطہ نہیں کریں گے۔