Showing posts with label Bollywood News. Show all posts
Showing posts with label Bollywood News. Show all posts

بہار میں سنی لیونی نے کیا انجینئرنگ امتحان میں ٹاپ، پی ایچ ای ڈی محکمہ نے درج کرایا کیس

حال ہی بہار سے جڑی ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں سنی لیونی، جونیئر انجینئرنگ میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پرآئی ہیں۔



حال ہی بہار سے جڑی ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں سنی لیونی، جونیئر انجینئرنگ میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پرآئی ہیں۔  بہار پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کے نتائج آنے کے بعد محکمہ نے سنی لیونی کے خلاف کیس درج کرا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، پی ایچ ای ڈی محکمہ کے سکریٹری جتیندر کمار نے سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے، محکمہ کی امیج کو خراب کرنے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت سنی لیونی کے خلاف پٹنہ کے شاستری نگر تھانے میں کیس درج کرایا ہے۔


کم عمری میں مجھے جنسی استحصالکا نشانہ بنایا گیا ۔ وہ عمل میرے لئے تکلیف دہ تھا ۔ سونم کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبرہ اداکارہ سونم کپور نے ایک ٹی وی شو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسے کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔











ان کا کہنا تھا کہ جنسی استحصال کا وقت اس کے لیے انتہائی تکلیف دہ عمل تھا۔ٹی وی شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہ وہ کون تھا ، یا کتنے تھے اور کہاں اس کا استحصال ہوا۔سونم کپور نے اس بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔
ایک اور بھارتی اداکارہ کا کہناہے کہ جب ہو چھوٹی تھی تو کسی نے اسے غیر مناسب جگہوں پر چھوا تھا .
لیکن وہ اتنی چھوٹی تھی کہ اپنی ماں کو نہ بتا سکی۔ واضع رہے کہ بھارت میں ایسے المیے ہونے کی سب سے بڑی وجہ فلم انڈسٹری کو ہی کہا جارہاہے۔ بھارت کی ریاستی فلمیں جنسی مناظر سے بھر پور ہوتی ہیں۔ جن کی وجہ سے کم عمری میں جنسی استحصال کے واقعات عام ہیں۔

سیکس سے انکار کیا تو ماڈل کا کر دیا قتل، ماڈل کے پرائویٹ پارٹ پر ملے چوٹ کے نشان

ممبئی میں ماڈل مانسی دکشت کا قتل، پولیس نے 19 سال کے فوٹو گرافر سید مزمل کو گرفتار کرکے چاشیٹ داخل کی۔

ممبئی میں 20 سال کی ابھرتی ماڈک مانسی دکشت کو صرف اس لئے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا کیونکہ اس نے فوٹو گرافر کے ساتھ سیکس کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ 15 اکتوبر 2018 کو پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ بھی دائر کر دی ہے۔ پولیس کی چارچ شیٹ کے مطابق قتل 19 سال کے فوٹو گرافر سید مزمل نے کیا ہے، جو واقعے سے پہلے مانسی سے ملاتھا۔


میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سید نے ماڈل کو فوٹو شوٹ کے بہانے اپنے گھر بلایا تھا جیسے ہی ماڈل گھر پینچی تو ملزم فوٹو گرافر نے اس کے سامنے سیکس کی ڈیمانڈ رکھ دی۔ ماڈل کے انکار کے بعد ملزم زبردستی کرنے لگا۔ اس نے مانسی کے ساتھ ریپ کی کوشش کی۔ مارپیٹ کے دوران فوٹوگرافت نے ماڈل کے سر پر استول مارا۔ چارج شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ چوٹ لگنے کے بعد جب بے سدھ حالت میں مانسی دکشت زمین پر گر گئی تو سید نے اس کا  جنسی استحصال کیا اور ریپ کرنے کی بھی کوشش کی۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ ماڈل کے پرائیویٹ پارٹ پر آئی چوٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے ساتھ ریپ کی کوشش ہوئی


اس کے بعد فوٹو گرافر نے رسی اور فیتے سے ماڈل کا گلا گھنوٹ دیا۔ اس نے ایک بیگ کے اندر اس کی لاش کو رکھا اور پھر کیب بک کی۔ حالانکہ جب کیب ڈرائیور نے پوچھا کہ یہ بیگ اتنا بھاری کیوں ہے تو فوٹو گرافر نے کیب کینسل کردی۔
رپورٹ کے مطابق سید نے ایک بار پھر کیب بک کی اور اس بار لوکیشن ایئرپورٹ کی دالی۔ حالانکہ اندر بیٹھتے ہی اس کا دماغ بدلا اور ملاڈ کے پاس کسی جگہ کیلئے اس نے میپ لوکیشن ڈال دی۔ و کیب سے باہر آیا اس نے بیگ جلد بازی میں فٹ پاتھ کے پاس رکھ دیا اور آٹو رکشہ میں بیٹھ کر چلا گیا۔ اس کے بعد کیب ڈرائیور نے پولیس کو فون کیا اور جو بھی اس نے دیکھا وہ پولیس کو بتایا۔
پولیس کو بیگ میں مانسی دکشت کی لاش ملی جس کے گلے پر فیتا اب بھی لگا ہواتھا۔ اس کے بعد پولیس نے سید مزمل کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔

سنی لیون نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے





میرے نزدیک لوگوں کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے؛سنی لیون؛ 

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں نے نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردیا

انٹرنیشنل شہرت یافتہ بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون گزشتہ چند روز سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سےخبروں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈا کی خوبرو اور بے باک اداکارہ سنی لیون نئے سال کے موقعے پر ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں ’سنی نائٹ ان بنگلور2018‘شو میں پرفارم کرنے والی تھیں۔تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم رکشنا ویدیکا یووا سینا نےاس شو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی اگر سنی لیون نے یہ شو کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے کیونکہ وہ برداشت نہیں کرسکتے کہ سنی لیون مختصر لباس پہن کر شو میں پرفارم کریں اس طرح ان کے کلچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور وہ اپنے کلچر کے منافی کوئی کام نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب بنگلور پولیس نے بھی یہ کہتے ہوئے ہاتھ کھینچ لیے تھےکہ نئے سال کے موقعے پر جگہ جگہ نفری تعینات کیے جانے کے باعث ہمارے پاس اتنی نفری نہیں ہوتی کہ سنی لیون اور شومیں آئے مہمانوں کی حفاظت پر مامور کریں لہٰذا اس تقریب میں امن کو نقصان پہنچنے کاخطرہ موجود ہے۔

پولیس کی جانب سے صاف جواب دینے اور ہندو انتہا پسندوں کے خوف نے بالآخر سنی لیون کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ اداکارہ نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بنگلور کی پولیس نے سب کے سامنے کہہ دیا ہے کہ وہ نیوائیر شو کے دوران میری اور تقریب میں آئے مہمانوں کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ میرے اور میری ٹیم کے نزدیک لوگوں کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے لہٰذا میں یہ شو نہیں کروں گی ، خدا آپ کا ہامی وناصر ہومیری دعا ہے کہ ہر انسان محفوظ رہے نیا سال مبارک ہو ۔





واضح رہے کہ ہندوانتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد شو انتظامیہ نے احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیو ائیر پارٹی مکمل طور پر ایک فیملی شو ہے۔ ہم اس شوپر کروڑوں روپے لگاچکے ہیں اور اب پولیس نے شو منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ہم اس حوالے سے وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر کے پاس جائیںگے ۔


ویرات اور انوشکا کے مجموعی اثاثوں کی حیران کن تفصیلات


ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی ارب پتی بن گئی جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 6 ارب بھارتی روپے سے زائد ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھے اور دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ ایک طرف جہاں ویرات کوہلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی کرکٹرز میں شامل ہیں، وہیں انوشکا بھی پیچھے نہیں اور وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔ نو بیاہتا جوڑے کے ذاتی اثاثوں سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے بڑے بڑے ارب پتیوں کو بھی گھما کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 600 کروڑ (6 ارب بھارتی روپے) ہے جس سے ان کا شمار ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں اور اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14 کروڑ بھارتی روپے کما لیتے ہیں۔ بھارتی کرکٹر کو اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ بھارتی روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جب کہ ان کی 18 کروڑ بھارتی روپے کی انویسمنٹ بھی موجود ہے۔


ویرات لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور ان کے پاس 6 لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ویرات نے اس سب کے علاوہ جرمنی کے اسپورٹس برانڈ پوما سے بھی 8 سال کے لیے 110 کروڑ بھارتی روپے کی بڑی ڈیل کر رکھی ہے اور وہ سالانہ 120 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں۔ بھارتی کپتان دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 390 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ وہ 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس بھی ادا کر چکے ہیں۔ اسی طرح ان کی دلہنیا انوشکا شرما بھی کسی سے کم نہیں ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔ انوشکا جہاں ایک فلم میں اداکاری کے لیے کم از کم 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں، وہیں اشتہارات سے بھی 4 کروڑ بھارتی روپے کماتی ہیں۔ اداکارہ فلم پروڈکشن ہاس اور دیگر کاروبار میں 36 کروڑ بھارتی روپے کی انویسمنٹ کر چکی ہیں جس سے بھی انہیں آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ اداکارہ کو بھی لگژری گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے اور ان کے پاس 4 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 5 بھارتی کروڑ ہے جب کہ ہر سال اداکارہ کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت انوشکا کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اس طرح نو بیاہتا جوڑے کے اثاثوں کی کل مالیت 600 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے اور اسے ارب پتی جوڑی کہا جا سکتا ہے، ساتھ ہی 2 سالوں میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 10 ارب یعنی (1000) کروڑ بھارتی روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہہے
۔