زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک دن انسان کی شادی کا ہوتا ہے جس دن ہر انسان اپنی زندگی کا آغاز ایک نئے سرے سے کرتا ہے ایسے ہی ایک جوڑے کی کہانی ہے جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں لیکن ان کا بجائے خوشیوں کے صفحے ماتم پچھ گیا ۔
سعودی عرب الریاض ۔ کی رہنے والی 18 سالہ لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی شادی کے لئے میرج ھال جانے کے لئے نکلی لیکن بد قسمتی سے شادی ھال تک پہنچ نہ پائی موت نے اُسے راستے میں ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ روڈ ایکسڈنٹ میں دلہن سمیت دو افرد موت کا لقمہ بن گئے ۔ اور دو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دئے گئے
حادثے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے کہا ہے کہ وہ جان بحق ہونے والی دلہن کو زاتی طور پر تو نہیں جانتا لیکن اس ہونے والے حادثے کے باعث وہ بہت افسوس میں ہے ۔