جمائمانے 2018 میں پاکستان آنے کا وعدہ کر لیا




تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے آئیندہ سال 2018 میں پاکستان آنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے جمائما کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے آئیندہ سال آنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔سلمان احمد نے بتایا ہے کہ 2018 میں پاکستان آ رہی ہیں ۔ یہ اُن کا پندرا سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور وہ اس دورے کے دوران کتنے دن تک پاکستان میں رہنے والی ہیں اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

سلمان احمد نے بتیا ہے کہ وہ 2018 کے سال کو یکجہتی اور اتحاد کے طور پر منانے کے لئے پاکستان کے نامور گلوکاروں کو جمع کر رہے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں وہ ۔ علی عظمت ۔ رہیل خیات ۔ مومنامستحسن ۔ عاصم اظہر ۔ ارتاش سمیت جنون گروپ کے ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ جمائما خان ایک بار پھر پاکستانی میڈیا میں ہیڈ لائنز کی زینت اس وقت بنیں جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی کیس میں عمران خان کو کلئیر قرار دیا ۔ 

اور شیخ رشید نے عدالت سے کلیر ہونے کا پورا کریڈٹ جمائما خان کو دیتے ہوئے عمران خان کو جمائما خان سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا ۔



Share this

Related Posts

Previous
Next Post »