کم عمری میں جنسی تعلقات بنانے سے لڑکیوں کو ہوتا ہے کینسر، لڑکوں کو سکتی ہے یہ بیماری

ایک تحقیق کے مطابق کم سنی میں جنسی تعلقات قائم کرنے سے ہو سکتی ہے کینسر جیسی بیماری




کم سنی یعنی  عمر کا 13 سے 18 سال کا وہ دور جہاں آزادی کے بہت سارے معانی ہوتے ہیں۔ نئے دوست بنانا، گھومنا پھرنا، بات چیت کرنا ان سب چیزوں کے لئے آزاد ہوتے ہیں۔ اس عمر میں بچے اپنے والدین کی باتوں پر زیادہ ترتوجُّہ نہیں دیتے ہیں۔ اپنے جنس مخالف کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ انہیں جنسی تعلقات بنانے کے لئے اکساتا ہے۔ لیکن کم سنی میں جنسی تعلقات قائم کرنے سے لڑکے اور لڑکی دونوں کو نقصان ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر لڑکیوں کو اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کس طرح سے کم عمر میں سیکس کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔



ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنسی تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے ہونے والا انفیکشن بےحد خطرناک پریشانی پیدا کر سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کم عمر میں جنسی تعلقات بنانے سے ایس ٹی آئی کی زد میں آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سیول کے یونیورسٹی کے محقق نے یہ تحقیق کی ہے۔ اس میں پتہ چلا کہ کم عمر میں جنسی تعلقات بنانے والی لڑکیوں میں سروائیکل کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔  وہیں کم عمر کے لڑکے لڑکیوں کا ذہن بھی پوری طرح تیار نہیں ہو پاتا اور سیکس ذہن پر منفی اثر ڈالتا ہے، جس کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی دونوں کی ڈیولپمینٹ رک جاتی ہے۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »