امریکہ(نیویارک) امریکہ کی معروف ماڈل میگی لین ریاست جارجیا کے علاقے مسکوجی میں منشیات لیجاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 21سالہ ماڈل کے پاس ایک اونس سے کم چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور 1ہزار ڈالر(تقریباً1لاکھ روپے) جرمانہ لینے کے بعد رہا کر دیا۔ قوانین کے مطابق اگر کسی سے ایک اونس سے کم منشیات برآمد ہو تو اسے ہزار ڈالر جرمانہ ہوتا ہے اور اگرکسی سے ایک اونس سے زیادہ منشیات ملے تو اس کے خلاف مقدمہ چلایا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
میگی 2016ءاور 2017ءکے وکٹوریہ سیکرٹ فیشن شوز میں شرکت کے باعث پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔میگی کی تصاویر بین الاقوامی میگزینز کے سرورق کی زینت بھی بن چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں میگی کا کہنا تھا کہ ”میں جارجیا کے شہر کولمبس میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی۔ وکٹوریہ سیکرٹ فیشن شو میں شامل ہونا میرا ہمیشہ سے خواب تھا جو 2016ءمیں پورا ہوا۔